9 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کا کہنا ہےکہ عالمی نظام میں قوموں کا عزم سامراجی اور استبدادی حکومتوں کوہٹادے گا۔

ابنا:  سعید جلیلی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ ایشٹن کو خط بھیج کرکہا ہےکہ عالمی نظام میں قوموں کا عزم  سامراجی اور استبدادی حکومتوں کوہٹادے گا۔سعید جلیلی نے اپنے خط میں لکھا ہےکہ بعض حکومتوں کی جانب سے عدم مساوات پر مبنی تعلقات پر بے سود اصرار اور قوموں کےمطالبات کو نظرانداز کرنے نیز ظالم و مستبد حکومتوں کی حمایت کرنے کا اب کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ اس خط میں آیا ہےکہ گذشتہ چند مہینوں کے حالات سے ظاہرہوتا ہےکہ ایران نے تین برسوں قبل جو پکیج پیش کیا تھا وہ حقائق کے صحیح اداراک پرمبنی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہےکہ قوموں کے حقوق کا احترام اور دباو سے پرہیز تعاون کے دو بنیادی اصول ہیں ۔ انہوں نے ایشٹن کو لکھاہےکہ وہ مذاکرات کی میز پر ان
کے واپس آنے کا خیرمقدم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169